ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سکولوں سے آدھی چھٹی لینے والے طلباء جھگڑوں میں زخمی ہونے لگے، محکمہ تعلیم کا اہم فیصلہ

سکولوں سے آدھی چھٹی لینے والے طلباء جھگڑوں میں زخمی ہونے لگے، محکمہ تعلیم کا اہم فیصلہ
کیپشن: School
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض: سکول سے ہاف ڈے لیو لینے والے طلباء کے مابین لڑائی جھگڑے اور حادثات بڑھنے لگے،سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے معاملہ کا نوٹس لے لیا۔

 رپورٹ کے مطابق سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے سربراہان کو بچوں کی ہاف ڈے لیو منظور نہ کرنے کا  پابند کردیا۔گذشتہ سال میں ہاف ڈے لیو لینے والے 173 بچے حادثات کا شکار ہوئے۔حادثات کے باعث بچے معذوری کا شکار یا دنیا سے رخصت ہوگئے  ۔

سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ  ہاف ڈے لیو کی حوصلہ شکنی کریں۔بچے کو مسئلہ ہے تو وہ گھر سے نہ آئے اور اگر صورتحال ناگزیر ہو تو بچے سے درخواست لے کر چھٹی دی جائے۔ ہاف ڈے لیو دینے پر حاضری رجسٹر پر دوسرے وقت کی رخصت لازمی لگائی جائے۔سکول ایجوکیشن کے مطابق احکامات پرعملدرآمد نہ کرنے پر سکول سربراہان ذمہ دار ہونگے۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر