ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پروازوں میں کھانے پینے پر عائد پابندی ختم، نوٹیفکیشن جاری

Domestic Flights Food
کیپشن: Domestic Flights Food
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) فضائی مسافروں کیلئے خوشخبری،سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اندرون ملک پروازوں میں کھانے پینے پر عائد پابندی ختم کردی۔

ملک میں کورونا وائرس کے کیسز بڑھنے پر سول ایوی ایشن  نے اندرون  ملک  پروازوں میں مسافروں کو کھانا   فراہم  کرنے پر پابندی عائد کی تھی جسے اب کورونا کی شرح کم  ہونے پر اٹھالیا گیا۔

سول ایوی ایشن نے اس حوالے سےنوٹیفکیشن بھی جاری کردیا جس کے مطابق پروازوں میں کھانے پینے کی پابندی اٹھائے جانے کے فیصلے کا  اطلاق آئندہ ماہ یکم مارچ سے ہوگا تاہم اندرون ملک فضائی سفر کے دوران ہر مسافر پر ماسک پہننے کی شرط برقرار رہے گی۔