لاہور ہائیکورٹ میں زیر التوا مقدمات کی تعداد ڈیڑھ لاکھ سے تجاوز کر گئی

25 Feb, 2022 | 11:36 AM

(ملک اشرف) لاہور ہائیکورٹ میں زیر التوا مقدمات کی تعداد ڈیڑھ لاکھ سے تجاوز کر گئی، عدالت عالیہ میں زیرالتوا مقدمات کی تعداد میں روز بروز اضافہ کی وجہ ججز کی کمی قرار دیدیا گیا۔ 

وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل حفیظ الرحمان چودھری نے سٹی 42 سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ججز  کی کمی کے باعث زیرالتوا مقدمات میں اضافہ ہو رہا ہے،ججز کی کمی پوری کی جائے، ججز کی کمی پوری ہو گئی تو لوگوں کو بروقت انصاف میسر ہوگا۔

 حفیظ رحمان چوہدری نے مزید کہا کہ کسی حکومت نے بار ایسوسی ایشن کو فنڈز نہیں دیئے، جس کے سبب وکلاء کو مالی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ بار کونسلز اور بار ایسوسی ایشنز کو بلاامتیاز فنڈز فراہم کیے جائیں۔

مزیدخبریں