ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سکولوں میں اساتذہ کی کمی، نظام تعلیم بری طرح متاثر

School Teachers
کیپشن: School Teachers
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض) بھرتیوں پر پابندی کے باعث سکولوں میں اساتذہ کی کمی، لاہور میں اساتذہ کی خالی آسامیوں کی تعداد 15 سو61 تک پہنچ گئی، نظام تعلیم بری طرح متاثر ہوگیا.

لاہور میں مختلف کیڈر کے اساتذہ کی آسامیاں خالی ہیں، پرائمری سکول ٹیچرز، ایلمنٹری سکول ٹیچرز، سبجیکٹ سپیشلسٹ اور ایس ایس ٹی اساتذہ کی آسامیاں خالی ہیں، ڈپٹی ہیڈ ماسٹر کی 593، پرنسپل کی 884 اور عربی پڑھانے کیلئے قاری کی 631 آسامیاں خالی ہیں۔

سکول سربراہان کا کہنا ہے کہ اساتذہ کی کمی کے باعث تعلیمی نظام متاثر ہونے کے ساتھ انھیں تبادلوں کی اجازت بھی نہیں مل رہی، سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے مطابق اساتذہ کی بھرتیوں کیلئے ڈیٹا مرتب کیا جارہا ہے، پنجاب پبلک سروس کمیشن کے تحت اساتذہ کی بھرتیاں جلد کی جائیں گی۔