گاڑیوں کے شیشے چوری کرنے والا گروہ گرفتار

25 Feb, 2021 | 08:46 PM

Raja Sheroz Azhar

سٹی 42: داتا دربار پولیس نے  کاروائی کرتے ہوئے گاڑیوں کے شیشے چوری کرنے والے  تین رکنی  گینگ  کو گرفتار کرلیا ہے۔

 
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی سپرٹینڈنٹ آف پولیس (ڈی ایس پی) داتا دربارسرکل  حافظ ماجد کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضہ سے لاکھوں مالیت کے 190 مختلف گاڑیوں کے سائیڈ مرربرآمد ہوئے ہیں۔ملزمان کو خفیہ اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔

گرفتار ملزمان میں امتیاز، شعیب اور لطیف  شامل ہیں،ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیا گیا ہے۔ڈپٹی انسپکٹر جنرل(ڈی آئی جی ) آپریشن لاہور ساجد کیانی نے ملزمان کی گرفتاری پر ڈی ایس پی حافظ ماجد  اور  ایس ایچ او داتا دربا یاسر چیمہ کو  شاباش دی ہے۔

مزیدخبریں