صدف سے شادی کا مشورہ عوام نے دیا : شہروز سبزواری

25 Feb, 2021 | 07:23 PM

Raja Sheroz Azhar

سٹی 42:  شہروز کی صدف سے شادی اور پہلی اہلیہ سائرہ یوسف سے طلاق سے متعلق اب بھی کئی قیاس آرائیاں پائی جاتی ہیں جبکہ اداکار شہروز سبزواری کا کہنا ہے کہ صدف سے شادی کرنے کا مشورہ لوگوں نے دیا ۔

تفصیلات کے مطابق شہروز سبزواری اور صدف کنول نجی ٹی وی کے شو میں شریک ہوئے جہاں انہوں نے اپنی شادی سے متعلق  پہلی مرتبہ کچھ کھل کر گفتگو کی۔دوران شو میزبان و ادکار جوڑی آغا علی اور حنا الطاف کے سوال پر شہروز سبزواری نے صدف کنول سے محبت اور شادی سے متعلق اصل کہانی پر گفتگو کی۔

  شہروز کا کہنا تھا کہ ہم ایک ایوارڈ کی تقریب کے لیے ایک ساتھ ریہرسل کررہے تھے کیونکہ شو میں ہمیں ایک ساتھ پرفارم کرنا تھا، ہم نے پرفارم کیا اور ہم اچھے دوست بن گئے۔

شہروز نے بتایا کہ جب ہم واپس آئے تو لوگوں نے اس پرفارمنس کو الگ رنگ دے دیا لیکن ہم تب بھی اچھے دوست تھے۔انہوں نے کہا کہ ہماری شادی دراصل لوگوں کا دیا ہوا آئیڈیا تھی جس پر آغا علی نے لوگوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یہ آپ کا کیا دھرا ہے۔

خیال رہے کہ شہروز سبزواری نے گزشتہ برس ماڈل سائرہ یوسف کو طلاق دینے کے بعد صدف کنول سے شادی کی جس کے بعد انہیں سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنایاگیا۔

مزیدخبریں