پی ایس ایل سے متعلق زندہ دلانِ لاہور کیلئےبڑی خبر

25 Feb, 2021 | 05:41 PM

Malik Sultan Awan

سٹی 42: پی ایس ایل سکس کے حوالے سے زندہ دلان لاہور کے لئے بڑی خبر آگئی۔ 
پی ایس ایل کے لاہور میں ہونے والے میچز کے لیے 50 فی صد شائقین اسٹیڈیم آکر میچز دیکھ سکیں گے، میچز کی ٹکٹوں کی فروخت اور ایس اوپیز طے کرنے کے لیے پی سی بی حکام کا اجلاس ہوا، اجلاس میں ٹکٹوں کی فروخت کے طریقہ کار اور ایس وپیز طے کیے گئے ۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ میچ میں ایک سیٹ چھوڑ کر ایک سیٹ پر تماشائی بیٹھ سکے گا، میچز کی باقی ٹکٹس کی سیل آج رات شروع ہوجائے گی، بک می ڈاٹ پی کے حکام کو ٹکٹوں کی فروخت کے لیے پی سی بی حکام کے گرین سگنل کا انتظار ہے۔  ان کا کہنا ہے کہ پی سی بی کا گرین سگنل ملتے ہی ٹکٹوں کی فروخت شروع ہو جائے گی، این سی او سی نے گذشتہ روز ہونے والے اجلاس میں 50 فی صد شائقین کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت دی گئی تھی۔

مزیدخبریں