ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فوج نے وزیرِ اعظم سے استعفے کا مطالبہ کردیا

 فوج نے وزیرِ اعظم سے استعفے کا مطالبہ کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:ایشیائی ملک آرمینیا میں فوج نے وزیرِ اعظم سے استعفے کا مطالبہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق   آرمینیا میں فوج نے وزیرِ اعظم سے استعفے کا مطالبہ کردیا، وزیرِ اعظم نکول پشنیان نے استعفے سے انکار کردیا۔ وزیراعظم نے مطالبے کو فوجی بغاوت کی کوشش قرار دے دیا، وزیرِ اعظم نے اپنے حامیوں کو دارالحکومت یریوان میں ریپبلک اسکوائر پہنچنے کی کال دے دی۔ وزیرِ اعظم پشنیان نے جنرل اسٹاف کے سربراہ کو بھی عہدے سے فارغ کر دیا۔

واضح رہے کہ  گزشتہ سال ناگورنو قرہباخ کے متنازع خطے کے حصول کی جنگ میں آذربائیجان کو فتح ہوئی تھی، آذربائیجان سے شکست کے بعد سے ملک میں احتجاج اور وزیرِ اعظم کے استعفے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer