عالمی کپ جیتنے پر کھلاڑیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد منظور

25 Feb, 2020 | 11:33 PM

Malik Sultan Awan

پنجاب اسمبلی نے کبڈی کا عالمی کپ جیتنے پر کھلاڑیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد منظور کر لی، قرارداد میں چودھری ظہور الہی، چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویز الہی کی کبڈی کے لیے خدمات کو سراہا گیا ہے۔
سپیکر پنجاب اسمبلی کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں رکن اسمبلی واثق قیوم عباسی کی جانب سے قرارداد پیش کی گئی، جس میں کہا گیا کہ چودھری ظہور الہی مرحوم نے 1958 میں پاکستان کبڈی کے کھیل کی بنیاد رکھی، بعد میں اس کے فروغ کے لیے کبڈی فیڈریشن بنائی گئی، ان کے بعد چودھری شجاعت حسین،چودھری پرویزالہی اور اب چودھری شافع حسین اس کھیل کی سرپرستی کررہے ہیں، جن کی کوششیں رنگ لائیں اوراللہ کے فضل و کرم سے پاکستان انٹرنیشل کبڈی ورلڈ کپ میں کامیاب ہوا۔

قراراداد میں مطالبہ کیا گیا کہ کبڈی کے کھیل کو حکومتی سرپرستی دی جائے اور کرکٹ ورلڈ کپ کی طرز پر کھلاڑیوں کو معقول نقد انعام اور رہائشی پلاٹس دیے جائیں جبکہ مختلف ادادوں میں سرکاری ملازمیتں بھی دی جائیں۔

مزیدخبریں