ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پولیس افسران واہلکاروں کوہیلتھ انشورنس دینے کا فیصلہ

پولیس افسران واہلکاروں کوہیلتھ انشورنس دینے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عرفان ملک) پنجاب پولیس کا پہلی بار اہلکاروں اور افسران کو ہیلتھ انشورنس دینے کا فیصلہ، آئی جی آفس نے سی سی پی او لاہور سمیت دیگر افسران سے تجاویز طلب کر لیں ۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ پولیس میں اہلکاروں اور افسران کے لیے انشورنس کا کوئی نظام موجود نہیں تھا اور اہلکار اور افسران کو انکے اپنے ویلفیئر فنڈ سے پیسے دیئے جاتے تھے جس کے حصول کے لیے بھی انہیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا اسی صورتحال کے پیش نظر آئی جی آفس نے ہیلتھ انشورنس دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

جس کے مطابق گریڈ بیس کے افسران ایک انشورنس پالیسی کو لیتے ہوئے یک مشت ایک لاکھ75ہزار روپے سے مستفید ہونگے جبکہ درجہ چہارم کا اہلکار ایک لاکھ روپے تک مستفید ہو سکے گئے جبکہ اس انشورنس پالیسی میں ہسپتال میں داخل ہونے کے بعد پچیس فیصد کا اضافہ ہو جائے گا ۔

ہیلتھ انشورنس اہلکار یا افسران کے بیوی بچے بھی مستفید ہو سکیں گئے، آئی جی آفس نے اسی حوالے سے تمام افسران کو تجاویز دینے اور اہلکاروں کی تفصیلات فراہم کرنے کا مراسلہ بھی جاری کر دیا ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer