انتظامیہ تجاوزات مافیا کیخلاف ان ایکشن

25 Feb, 2020 | 07:29 PM

Arslan Sheikh

( راؤ دلشادحسین ) لاہور ہائیکورٹ کا تجاوزات کے مکمل خاتمے کا حکم، عمل درآمد شروع کردیا گیا۔ میٹروپولیٹن کارپوریشن کی مال روڈ، ہال روڈ اور میکلورڈ روڈ پر بڑی کارروائی، تجاوزات مافیا کی جانب سے شدید مزاحمت اور ہاتھا پائی کی گئی۔

عدالت عالیہ کی جانب سے تجاوزات کے مکمل خاتمے کے حکم پر عملدرآمد کا آغاز کردیا گیا۔ میٹروپولیٹن کارپوریشن کے اینٹی انکروچمنٹ سکواڈ نے مال روڈ، ہال روڈ اور میکلورڈ روڈ پر چڑھائی کی تو تجاوزات مافیا کی جانب سے شدید مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا۔ تجاوزات مافیا اور ایم سی ایل اہلکاروں کے مابین ہاتھا پائی کے باوجود دکانوں کے باہر پختہ تھڑے مسمار کردیئے گئے۔

چیف کارپوریشن آفیسر اور میٹروپولیٹن آفیسر ریگولیشن ون کی نگرانی میں تجاوزات کے دو ٹرک سامان قبضے میں لیا گیا۔ ایم او ریگولیشن کے مطابق ہائی کورٹ کے حکم پر من وعن عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے اینٹی انکروچمنٹ سکواڈز تشکیل دے دیئے ہیں۔ فٹ پاتھوں سے اور دکانوں کے باہر لگی تجاوزات قبضے میں لے لی گئیں۔

میٹروپولیٹن کارپوریشن نے دعوی کیا کہ آپریشن کے دوران قبضے میں لیا گیا سامان اب ضبط کیا جائے گا۔

مزیدخبریں