شہر کے 4 معروف ریسٹورنٹ سیل

25 Feb, 2020 | 07:06 PM

M .SAJID .KHAN

(رضوان نقوی) غیر رجسٹرڈ ریسٹورنٹس پنجاب ریونیو اتھارٹی کے ریڈار پر آگئے، پی آر اے نےچار ریسٹورنٹس کو سیل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پنجاب ریونیو اتھارٹی ڈاکٹر راحیل احمد صدیقی کی ہدایت پر پوش علاقوں میں واقع غیر رجسٹرڈ ریسٹورنٹس کے خلاف آپریشن شروع کردیا گیا ہے،  پنجاب ریونیو اتھارٹی کی ٹیم نے جوہر ٹاؤن مین بلیوارڈ پر واقع کریم بخش، فوڈیز، برگر مارٹ اور سورل کیفے کو سربمہر کردیا۔

پی آر اے حکام کے مطابق چاروں ریسٹورنٹس گزشتہ ایک سال سے ٹیکس نیٹ میں شامل نہیں ہو رہے تھے،پی آر اے حکام کے مطابق نوٹسز کے باوجود رجسٹریشن نہ کروانے پر ریسٹورنٹس کو سیل کیا گیا ہے۔
پی آراے حکام کا کہنا تھا کہ شہر بھر میں غیر رجسٹرڈ ریسٹورنٹس کی نشاندہی کرلی گئی ہے , ٹیکس نیٹ میں شامل نہ ہونے والے ریسٹورنٹس کے خلاف مرحلہ وار کارروائی کی جائے گی۔

مزیدخبریں