ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملک سپلائرز فوڈ اتھارٹی کیخلاف سراپا احتجاج

ملک سپلائرز فوڈ اتھارٹی کیخلاف سراپا احتجاج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( عمران یونس ) پنجاب ملک سپلائرز ایسوسی ایشن کا  پنجاب فوڈ اتھارٹی کیخلاف احتجاج، شہر کے داخلی راستوں پر ناکہ بندی کو معاشی قتل اور ظالمانہ اقدام جبکہ فوڈ اتھارٹی نے احتجاج کو ملاوٹ مافیا کا گٹھ جوڑ قرار دے دیا۔

پنجاب ملک سپلائرز ایسوسی ایشن کی جانب سے پی ایف اے ہیڈ کوارٹر کے باہر ہونے والے احتجاج میں مظاہرین نے بینرز اٹھا رکھے تھے جن پرفوڈ اتھارٹی کیخلاف عبارات درج تھیں۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ شہر کے داخلی راستوں پر ضائع کئے جانے والے دودھ کی ٹیسٹ رپورٹس فراہم نہیں کی جاتی، بین الاقوامی مشینیں مقامی دودھ کو کیسے ٹیسٹ کرسکتی ہیں۔

دوسری جانب ملک سپلائرز ایسوسی ایشن کےاحتجاج پر ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جدید مشینوں سے چیکنگ شروع ہونے پر دودھ میں تمام قسم کی ملاوٹ پکڑی جا رہی ہے۔ گزشتہ ایک ہفتے میں ایک لاکھ سے زائد لیٹر دودھ چیک، 50 ہزار لیٹر سے زائد دودھ تلف کیا جا چکا ہے۔

احتجاج کے باعث پولیس بھی موقع پر پہنچی، مظاہرین پورا دن احتجاج کیلئے بیٹھنے کے بعد بغیر نتیجہ احتجاج ختم کرکے واپس چلے گئے۔