ایرانی بارڈر سیل ہونے سے ایل پی جی کی سپلائی متاثر

25 Feb, 2020 | 06:41 PM

Arslan Sheikh

(شہزاد خان ) کرونا وائرس کا خطرہ، ایران سے ایل پی جی کی درآمد کیا متاثر ہوئی ایل پی جی مافیا نے شہریوں کو لوٹنے کا پلان بنا لیا۔

کرونا وائرس کے خطرے کے باعث ایرانی بارڈر سیل ہونے سے ایل پی جی کی سپلائی متاثر ہوگئی ہے۔ ایل پی جی مافیا نے شہریوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنا شروع کردی۔ ایل پی جی مافیا نے ایک ہی روز میں ایل پی جی کا کمرشل سلنڈر ایک ہزار دوسو روپے مہنگا کردیا۔ ایل پی جی کا کمرشل سلنڈر چھ ہزار دوسو روپے کا ہوگیا۔

ایک سو پچیس روپے فی کلوگرام والی ایل پی جی پچیس روپے بڑھ کر ایک سو پچاس روپے تک جاپہنچی۔ ایل پی جی سیلرز اور شہری مافیا کی جانب سے ایل پی جی کی قیمتیں مصنوعی طور پر بڑھانے پر چیخ اٹھے اور ضلعی انتظامیہ اور پنجاب حکومت سے نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔

مزیدخبریں