ورک چارج ملازمین کیلئے خوشخبری

25 Feb, 2020 | 06:24 PM

M .SAJID .KHAN

(قیصرکھوکھر)حکومت پنجاب نے تمام ورک چارج ملازمین کو مستقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب شوکت علی نے اس سلسلہ میں اجلاس شروع کر دیئے ہیں اور تمام محکموں سے ان پٹ لیا جا رہا ہے، ورک چارج ملازمین کو ورک مین میں تبدیل کر کے مستقل کر دیا جائے گا۔

حکومت پنجاب کا کہنا ہے کہ اس سلسلہ میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری اپنی سفارشات جلد وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو ارسال کریں گے اور وزیر اعلیٰ کی منظوری کے بعد ان ملازمین کو مستقل کر دیا جائے گا۔

مزیدخبریں