(ملک اشرف) لاہور سمیت ملک بھر کی ماڈل کورٹس نے آج مجموعی طور پر 448 مقدمات کا فیصلہ کیا، 4 مجرموں کو سزائے موت 1 کو عمر قید کی سزا سنائی گئی۔
ڈی جی مانیٹرنگ سیشن جج سہیل ناصر کیی جانب سے مرتب کردہ رپورٹ کے مطابق 173 ماڈل کریمینل ٹرائل کورٹس نے ایک روز میں قتل کے27اور منشیات کے 71 مقدمات ٹوٹل 98مقدمات کا فیصلہ سنا یا تمام عدالتوں نے کل 564گواہان کے بیانات قلمبند کیے۔ پنجاب میں قتل کے3اور منشیات کے50مقدمات کا فیصلہ ہوا۔4 مجرم کو سزائے موت 1 کو عمر قید کی سزا سنائی گئی دیگر 24 مجرمان کو کل46سال36ماہ قید اور6204377روپے جرمانہ کی سزا سنائی گئی۔
119سول ایپلٹ ماڈل کورٹس نے آج مجموعی طور پر 167دیوانی، فیملی اور رینٹ اپیلوں و درخوست نگرانی کے فیصلے کیےاسی طرح پاکستان بھر میں قائم ہونے والی152 ماڈل مجسٹریٹس عدالتوں نے183مقدمات کے فیصلے کر دیے۔ تمام عدالتوں نے 600 گواہان کے بیانات قلمبند کیے۔ مجموعی طور پر51مجرمان کو34سال8ماہ 19دن قید اور1090595 روپے جرمانہ کی سزا سنائی گئی۔
ماڈل کورٹس، 4 مجرمان کو موت کی سزا سنا دی گئی
25 Feb, 2020 | 05:52 PM