ایک ماہ میں پنجاب حکومت گرا سکتے ہیں:رانا مشہود

25 Feb, 2020 | 05:21 PM

M .SAJID .KHAN

(فرحان یامین)مسلم لیگ نون کے ایم پی اے و رہنما رانا مشہود نے آئندہ دو ماہ میں حکومت کے خلاف تحریک چلانے کا اشارہ دے دیا، کہا کہ جب پارٹی اشارہ کرے تو ایک ماہ میں پنجاب حکومت گرا سکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سٹی42 سےگفتگو کرتے ہوئے رہنما مسلم لیگ نون و ایم پی اے رانا مشہود کا کہنا تھا کہ پنجاب اسمبلی میں 25 سے 27 لوگوں اپنی حکومت سے تنگ ہیں خاص کر وہ جن کی زبردستی وفاداریاں تبدیل کروائی گئی ہیں،اگر پارٹی اشارہ کرے تو گن کر ایک ماہ میں پنجاب میں تبدیلی آجائے گی،مگر ہم کوئی غیر جمہوری عمل نہیں کرنا چاہتے ہیں۔

بلاول کے بیانات پر ان کا کہنا تھا کہ جس طرح وہ اپوزیشن کرنا چاہتے ہیں ویسا ممکن نہیں ہے،ہر پارٹی کا اپنا لائحہ عمل ہے،انہوں مولانا فضل الرحمن کے حکومت متعلق استدلال کو تو درست کہا مگردھرنا کو درست قرار نہیں دیا،ان کا کہنا تھا کہ نون لیگ سے ہر کوئی رابطہ کررہا ہے،لندن میں شہباز شریف کے ہمراہ آنے والا شخص حکومتی نہیں تھا،انہوں نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت نےمعیشت کا بیٹا غرق کردیا ہے،پاکستان کا بچہ بچہ حکومت سے تنگ ہے۔

مزیدخبریں