کاشانہ سکینڈل ، اقراء کائنات کی پوسٹمارٹم رپورٹ منظر عام پر آگئی

25 Feb, 2020 | 04:26 PM

M .SAJID .KHAN

(سعدیہ خان) کاشانہ سکینڈل ، اقراء کائنات کی پراسرار ہلاکت کا معاملہ، اقراء کائنات کی پوسٹ مارٹم رپورٹ منظر عام پر آگئی ۔

تفصیلات کے مطابق  کاشانہ سکینڈل، اقراء کائنات کی پراسرار ہلاکت کیس میں مزید پیشرفت سامنے آئی ، اقراء کائنات کی پوسٹ مارٹم رپورٹ منظر عام پر آنے سے اہم انکشافات  سامنے آئے ہیں،رپورٹ میں ثابت ہوا کہ اقراء کائنات کی موت بھوک کی وجہ سے ہوئی،موت کی حتمی وجوہات میں بھوک یافاقہ کشی سامنے آئی، زہر خورانی ، نشے کے لئے نمونے فرانزک لیبارٹری بھجوا دئیے گئے ظاہری طور پر جسم پہ تشدد کے نشانات نہیں پائے گئے۔

واضح رہے کہ کاشانہ  سے بیاہ کر جانے والی اقراءکائنات کی شادی جون2019 میں عابد نامی شخص سے ہوئی تھی، کاشانہ کی سابق سپرنٹنڈنٹ افشاں لطیف کا کہنا تھا کہ یہ شادی  اقراءکائنات  کی پسند سے ہوئی تھی،شادی کےایک ماہ بعد ہی گھر میں گھریلو ناچاقی پیدا ہوگئی تھی۔

کاشانہ کی سابق سپرینٹنڈنٹ افشاں لطیف کا کہنا ہے کہ کائنات وہ بچی تھی جو بچپن ہی سے فلاحی اداروں میں رہی اور اس سے غیر اخلاقی اور غیر مناسب کام بھی کروائے جاتے رہے تھے، افشاں لطیف کا کہنا تھا کہ انہوں نے 2 ماہ قبل خدشہ ظاہر کیا تھا کہ کائنات کو مار دیا جائے گا اور ایسا ہی ہوا۔

ذرائع کے مطابق اقرا کا انتقال 5 فروری کو ہسپتال میں ہوا جس سے قبل اس کو تشویشناک حالت میں ایدھی سنٹر لایا گیا تھا،پہلے ایدھی سینٹر کی جانب سے یہ کہا جا رہا تھا کہ اقرا کو لاوارث قرار دے کر دفنایا جائے گا جس پر افشاں لطیف نے مزاحمت کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلے بھی اقرا کا شوہر اس کا حال پوچھنے بہت بار آچکا ہے، تاہم ایدھی سینٹر نے بھی اس بات کی تصدیق کر دی ہے اور اقرا کو لاوارث لاش کے طور پر نہیں دفنایا جائے گا۔

پوسٹمارٹم رپورٹ منظر عام پر آنے سے کیس میں مزید پیشرفت سامنے آئی ہے، رپورٹ کے مطابق اقراء کی موت تشدد کی وجہ سے نہیں بلکہ بھوک یافاقہ کشی، زہر خورانی اور منشیات کے باعث ہوئی، نمونے فرانزک لیبارٹری بھجوا دئیے گئے ہیں۔

مزیدخبریں