ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور سے کراچی جانے والی ٹرینوں کے اوقات کار تبدیل

لاہور سے کراچی جانے والی ٹرینوں کے اوقات کار تبدیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعید احمد سعید: ٹرینوں کا متاثرہ شیڈول بحال نہ ہوسکا، کراچی اور کوئٹہ سے لاہور آنے والی متعدد ٹرینیں گھنٹوں تاخیر کا شکار رہیں، جبکہ لاہور سے کراچی جانے والی ٹرینوں کے اوقات کار تبدیل کردئیے گئے۔

ریلوے انکوائری کے مطابق کراچی سے آنے والی تیز گام ایکسپریس 4 گھنٹے 10 منٹ، گرین لائن ایکسپریس 1 گھنٹہ 30 منٹ، کراچی سے لاہور آنے والی علامہ اقبال ایکسپریس 7 گھنٹے 10 منٹ کراچی ایکسپریس 4 گھنٹے 55 منٹ، ملت ایکسپریس 4 گھنٹے 20 منٹ ،اکبر ایکسپریس 4 گھنٹے 50 منٹ، پاک بزنس ایکسپریس 4 گھنٹے فرید ایکسپریس 1 گھنٹہ 30 منٹ، جعفر ایکسپریس 1 گھنٹہ قراقرم ایکسپریس 2 گھنٹے 45 منٹ شاہ حسین ایکسپریس 4 گھنٹے 30 منٹ تاخیر کا شکار رہی۔

 دوسری جانب لاہور سے کراچی جانے والی ٹرینوں کے اوقات کار تبدیل کر دئیے گئے، لاہور سے  روانہ ہونے والی جناح  ایکسپریس  دوپہر 2  بجکر 30 منٹ  کی بجائے  شام 4 بجے، لاہور سے کراچی جانے والی پاک بزنس ایکسپریس شام 4 بجے کی بجائے شام  5 بجے، کوئٹہ جانے والی اکبر ایکسپریس شام 5 بجے کی بجائے شام 6 بجکر 30 منٹ پر، کراچی ایکسپریس شام  5 بجے کی بجائے شام 6 بجے، شاہ حسین ایکسپریس رات 7 بجے کی بجائے  رات 8  بجکر 30منٹ پر روانہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا، ٹرینیں لیٹ ہونے سے مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

Shazia Bashir

Content Writer