(عابد چودھری)شہر میں جرائم کے بڑھتے ہوئے واقعات نے پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان لگادیاہے، بادامی باغ میں کھوکھر روڈ کے قریب ایسا لرزہ خیزواقعہ پیش آیا ۔
تفصیلات کے مطابق شہر میں امن و امان کی خراب صورتحال، قتل و غارت گری، اغوا برائے تاوان، خواتین و بچوں کے ساتھ زیادتی و اغوا، ڈکیتی و چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں اور سرعام فائرنگ جیسے جرائم میں خطرناک حد تک اضافے نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے، بادامی باغ میں کھوکھر روڈ کے قریب ایسا لرزہ خیزواقعہ پیش آیا جہاں نوجوان کے سر میں گولیاں مار کر موت کے گھاٹ اتاردیا گیا۔
مکھن پورہ کا رہائشی 30 سالہ وحید موٹر سائیکل پر جا رہا تھا کہ ملزمان نے اچانک فائرنگ کر دی، واقعہ کے فوری بعد پولیس موقع پر پہنچی، لاش پوسٹ مارٹم کےلئے مردہ خانے منتقل کردیا گیا، تحقیقاتی ٹیموں نے موقع سے شواہد اکٹھے کر کے تفتیش شروع کردی۔
ذرائع کا کہناتھا کہ مکھن پورہ کا رہائشی 30 سالہ وحید موٹر سائیکل پر جا رہا تھا کہ پیچھے سے نامعلوم افراد نے اندھا دھند فائرنگ کردی، مقتول کے سر میں گولیاں لگنے سے موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا، ہسپتال منتقل کیاگیا 15 گھنٹے بعد بھی پوسٹ مارٹم نہ ہو سکا،پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔
دوسری جانب شہریوں نے حکومت پنجاب سے مطالبا کیا ہے کہ وہ سٹریٹ کرائم پر قابو پانے کے لئے سخت اقدامات اٹھائے اور ان میں اضافہ کی وجوہات بننے والے عوامل و محرکات کا خاتمہ کرے۔