شہباز تتلہ کیس،ایس ایس پی کے گھرسکیورٹی اداروں کی انٹری

25 Feb, 2020 | 02:54 PM

M .SAJID .KHAN

(عرفان ملک/قیصرکھوکھر)شہباز تتلہ کا اغواءکامعاملہ، فرانزک سائنس ایجنسی 19روز بعد دوبارہ فیصل ٹاؤن گھر میں چھان بین کیلئے پہنچی جبکہ ایس ایس پی مفخر عدیل کو پنجاب سے سرنڈر کرنے کا نوٹ ارسال کردیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق ایڈووکیٹ شہباز تتلہ کیس میں پولیس کو تاحال ٹھوس شواہد نہیں ملے، شواہد کی کھوج میں سکیورٹی ادارے مصروف عمل ہیں، اس حوالے سے  فرانزک سائنس ایجنسی 19روز بعد دوبارہ فیصل ٹاؤن گھر میں چھان بین کیلئے پہنچی،پولیس اور فرانزک سائنس ایجنسی دوبارہ سےشواہد ا کٹھےکر رہی ہے،ایس ایس پی مفخر عدیل تو گرفتار نہ ہوئے، لیکن شواہد اور لاش کے باقیات کے لئے ان کے زیر استعمال گھر کے سیوریج سسٹم کو بھاری آلات کے ساتھ اکھاڑ دیا گیا ۔

فرانزک ٹیموں نے سیوریج سسٹم میں قتل کے بعد شہباز تتلہ کی لاش کے باقیات بہائے جانے کے شبہ میں شواہد اکٹھے کرنے کا عمل دوبارہ شروع کیا،ہیوی ڈرلز کی مدد سے گھر کے صحن ، واش روم اور کمروں کا فرش اکھاڑا گیا، جس کے بعد فرانزک ٹیموں نے مٹی کے نمونے اور دیگر شواہد اکٹھے کرلئے، گھر سے حاصل ہونے والے نمونے تجزیے کے لئے فرانزک لیبارٹری لے جائے جائیں گے، جہاں ان میں خون یا انسانی ہڈیوں کی نشاندہی کی جائے گی ۔

دوسری جانب حکومت پنجاب نے ایس ایس پی مفخر عدیل کی خدمات پنجاب سے سرنڈر کرنے اور ان کے خلاف محکمانہ کاروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے،آئی جی پولیس شعیب دستگیر کی درخواست پر محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی نے چیف سیکرٹری پنجاب میجر (ر) اعظم سلیمان خان کو ایک نوٹ ارسال کیا ہے کہ ایس ایس پی مفخر عدیل کی خدمات پنجاب سے سرنڈر کر دی جائیں اور ان کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی شروع کی جائے۔

محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی کا کہنا تھاکہ چیف سیکرٹری کی منظوری کے بعد یہ مراسلہ وفاقی حکومت کو ارسال کر دیا جائے گا۔

واضح رہےکہ 16 فروری کو پولیس نے ایس ایس پی پنجاب کانسٹیبلری مفخر عدیل، سابق ڈپٹی ایڈووکیٹ جنرل پنجاب شہباز احمد تتلہ ایڈووکیٹ کے پراسرار لاپتہ ہونے کے کیس میں دو نوں کے قریبی دوست اسد بھٹی کو گرفتار کیا،جس نے دوران تفتیشی سنسنی خیز انکشافات کیے۔

ایس ایس پی نےاپنی اہلیہ عیزہ سے 1 لاکھ کی رقم لی تھی جس میں سے مفرور ملزم نےفیصل ٹاؤن میں گھر لے رکھا تھا، مفخر عدیل نے سی ایس ایس کی تیاری کے لیے ایک اکیڈمی بھی بنا رکھی تھی جہاں وہ خواتین کو شادی کا جھانسہ دیتا تھا۔

مزیدخبریں