ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

"رواں سال کالجز میں اساتذہ کی کمی کو پورا کیا جائے گا"

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمران یونس) گورنمنٹ اسلامیہ کالج کینٹ برائے خواتین کا سالانہ سپورٹس ڈے میں وزیر ہائیر ایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی، کہتے ہیں کہ تعلیم کے ساتھ ہم نصابی سرگرمیاں طلبہ کیلئےانتہائی اہم ہیں۔

گورنمنٹ اسلامیہ کالج کینٹ برائے خواتین  میں آج  سالانہ سپورٹس ڈے  کا انعقاد کیا گیا جس میں کالج پرنسپل نسیم جاوید خان، اساتذہ اور طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

اس موقع پر وزیر ہائیر ایجوکیشن کا کہنا تھا کہ تعلیمی اداروں میں کھیلوں کو فروغ دے کر ہی ہم عالمی سطح پر میڈلز حاصل کرسکتے ہیں، حکومت طلبہ کو تعلیمی اداروں میں بہتر ماحول فراہم کرنے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔

راجہ یاسر ہمایوں کا مزید  کہنا تھا کہ پنجاب کی تمام پبلک اور پرائیویٹ یونیورسٹیوں میں عالمی معیار کا سپورٹس لیگ سسٹم متعارف کرایا گیا، سپورٹس لیگ میں اچھی کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو سکالرشپس بھی دی جا رہی ہیں، ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں سپورٹس کا باقاعدہ شعبہ بھی قائم کر دیا گیا ہے، رواں سال گریجوایٹ کالجزمیں اساتذہ کی کمی کو پورا کیا جائےگا۔

Sughra Afzal

Content Writer