موسیٰ خان،دنیائے کرکٹ کا ابھرتا ستارہ

25 Feb, 2020 | 11:56 AM

Azhar Thiraj

سٹی 42: پاکستان سپر لیگ کے سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں۔پی ایس ایل  کے تمام میچز پاکستان میں کھیلے جارہے ہیں۔یہ میچز لاہور،کراچی ،راولپنڈی اور ملتان میں کھیلے جارہے ہیں۔اب تک کھیلے گئے میچوں میں اسلام آباد یونائٹڈ سرفہرست ہے۔کوئٹہ دوسرے،پشاور زلمی تیسرے ،ملتان سلطانز چوتھے،کراچی کنگز پانچویں اور لاہور قلندرز آخری پوزیشن پر ہے۔دو دن کے آرام کے بعد کل ملتان میں میچ ہوگا۔

لاہور قلندزر کے خلاف جیت میں اہم کردار ادا کرنے والے موسیٰ خان پی ایس ایل میں سب کی آنکھ کا تارا بن گئے ہیں۔  موسیٰ خان کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ وہ اکثر ٹیم انتظامیہ سے کہا کرتے تھے کہ انھیں بھی بیٹنگ کا موقع دیا جائے۔جب ان کو بیٹنگ کا موقع ملا تو انہوں نے شاندار کارکردگی سے سب کے دل موہ لئے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے فاسٹ بولر موسیٰ خان نے بیٹنگ میں بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک چھکے اور دو چوکوں کی مدد سے 17 رنز بنا کر اپنی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا تھا۔  کپتان شاداب خان کہتے ہیں کہ انتہائی دلچسپ میچ ہوا ، یقین ہے شائقین کو مزہ آیا ہو گا۔

شاداب خان نے بتایا کہ موسیٰ خان اکثر کہتا تھا کہ اُنہیں بیٹنگ کا موقع بھی دیں، لاہور کے خلاف میچ میں موسیٰ نے ثابت کر دیا کہ وہ اچھی بیٹنگ بھی کر سکتا ہے۔

دوسری جانب لاہور قلندرز کے کپتان سہیل اختر نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی میں آخری گیند تک کچھ نہیں کہا جا سکتا، اسلام آباد کی آخری وکٹ نے اچھا کھیلا۔ ہم بدقسمت رہے اور اس ہار سے مایوسی ہوئی لیکن آگے اچھی کرکٹ کھیلنے کی کوشش کریں گے۔

مزیدخبریں