ضمانت خارج ہونے پر ملزمان احاطہ عدالت سے گرفتار

25 Feb, 2020 | 11:33 AM

Azhar Thiraj

ملک محمد اشرف : لاہور پولیس بار بار یقین دہانی کے باوجود خاتون کو بازیاب کرنے میں ناکام ہوگئی ۔ملزموں کی ضمانت خارج۔پولیس نے احاطہ عدالت سے گرفتار کرلیا۔


لاہور ہائی کورٹ میں خاتون کی بیٹی کی بازیابی کیس کی سماعت ہوئی۔ایس ایس پی انویسٹی گیشن ذیشان اصغرسمیت دیگر افسران پیش ہوئے۔پولیس افسران نے خاتون کی بازیابی کے لئے پھر مزید مہلت کی استدعا کر دی،پولیس افسران کو مزید دو ہفتوں کی مہلت،سماعت 10 مارچ تک ملتوی کردی ۔
جسٹس ملک شہزاد احمد خان  نے خاتون حمیدہ بی بی کی درخواست پر  سماعت کی،ایس ایس پی انویسٹی ذیشان اصغر، ایس پی لیگل شیخ آصف و دیگرافسران پیش ہوئے۔ایس ایس پی انویسٹی گیشن نے عدالت کو بتایا کہ مغوی خاتون کی بازیابی کیلئے سپیشل ٹیم تشکیل دی گئی ہے،خاتون کی بازیابی کے لئے بھرپور کوشش کر رہے ہیں،خاتون اپنے خاوند کے تنگ آکر غائب ہوئی،بازیاب کر لیں گے۔

درخواست گزار خاتون نے موقف اختیار کیا کہ بیٹی کے اغوا کا مقدمہ تھانہ غازی آباد میں درج کروایا،عدالت پولیس کو میری بیٹی کی بازیابی کا حکم دے، عدالت نے مغوی خاتون کے بازیاب نہ پر ملزمان کی ضمانت خارج کردی ،پولیس نے ملزموں کو  احاطہ عدالت  سے گرفتار کرکے حوالات میں بند کردیا۔


 
 

مزیدخبریں