جنید ریاض: شہر کا موسم آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران خشک رہے گا، محکمہ موسمیات کے مطابق 28 اور 29 فروری کو شہر میں ٹھنڈی ہوا کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 14 ڈگری سنٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 26 ڈگری سنٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔
ہوا میں نمی کا تناسب 68 فیصد ریکارڈ کیا گیا، شہر میں 28 اور 29 فروری کو ٹھنڈی ہواوں کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔