محبت پر یقین ہے مگر ارینج میرج کروں گی : کنزیٰ ہاشمی

25 Feb, 2020 | 09:18 AM

Sughra Afzal

ماڈل ٹاﺅن (زین مدنی ) معروف اداکارہ کنزیٰ ہاشمی نے کہا ہے کہ چیلنج سے بھرپور کردار ادا کرنا پسند ہے، سکرپٹ دیکھے بغیر آفر قبول نہیں کرتی، اگرچہ محبت کے بغیر دنیا بے رنگ ہے تاہم ارینج میرج کروں گی۔

ایک انٹرویو میں چھوٹی سکرین کی بڑی اداکارہ کنزیٰ ہاشمی نے کہا کہ مجھے ایسے کردار پسند ہیں جو چیلنج سے بھرپور ہوں، خود کو سکرین پر کافی عرصے تک دیکھنے کے بعد بھی یقین نہیں آ رہا کہ یہ میں ہی ہوں۔

کنزیٰ ہاشمی نے کہا کہ مجھے اداکاری کا ہمیشہ سے بہت شوق تھا اس لیے اسے بطور پروفیشن اپنا لیا۔ کنزیٰ ہاشمی نے کہا کہ میں نے محبت کی اور مجھے محبت پر یقین بھی ہے، محبت کے بغیر تو دنیا میں سب بے رنگ ہیں لیکن میں ارینج میرج کرنا پسند کروں گی اورخواہش ہے جس سے میری شادی ہو وہ ایک محنتی انسان ہو۔

کنزیٰ ہاشمی نے مزید کہا کہ ہر انسان کو اپنی اداکاری اچھی تو لگتی ہی ہے لیکن مجھے اپنے علاوہ سوہائے علی ابڑو، سجل علی اور مہوش حیات کی اداکاری بہت پسند ہے۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ مجھے جب بھی کسی پروجیکٹ کی پیش کش ہوتی ہے تو میں سب سے پہلے اس کا سکرپٹ دیکھتی ہوں اور کسی بھی پروجیکٹ کو قبول یا رد کرنے کی وجہ اس کا سکرپٹ ہی ہوتا ہے۔

مزیدخبریں