(جنیدریاض) اساتذہ مار نہیں پیار کے دعوےکےخلاف ہوگئے،گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول مصری شاہ کااستاد جلاد بن گیا،ساتویں جماعت کے طالبعلم کو وحشیانہ تشددکرکےزخمی کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ٹیچر قاری غلام حسین نےساتویں جماعت کےطالبعلم علی قربان پرتھپڑوں اورمکوں کی بارش کردی،علی قربان کے مطابق اسکا بستہ زمین پر رکھا تھا جس پراستاد کو غصہ آگیا،متاثرہ طالبعلم کا مزید کہنا تھا کہ ٹیچرنےاسکی ایک نہ سنی اوراسے مارنا شروع کردیا۔
علی قربان کے والدین نے صوبائی وزیر تعلیم مراد راس سے واقعے کا فوری نوٹس لینےکا مطالبہ کیا ہے، ان کاکہناتھا کہ ٹیچر کے خلاف کارروائی کی جائے اور ہمیں انصاف دلایا جائے۔