تہرے قتل کی ایک اور لرزہ خیز واردات

25 Feb, 2019 | 03:35 PM

M .SAJID .KHAN

(فہد بھٹی)تھانہ باغبانپورہ کی حدودداروغہ والا میں قصائی کی دکان میں موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے 2بھائیوں سمیت 3 افرادجاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق داروغہ والا میں دیرینہ دشمنی کی بناپردن دیہاڑے فائرنگ کرکےدوبھائیوں سمیت تین افراد کوقتل کردیاگیا، مقتولین میں غنی، زین اور معراج عرف لبھا شامل ہیں، واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آ گئی،جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک حملہ آور نے چادراوڑھ رکھی ہے جبکہ دوسرے نے ہیلمٹ پہناہواہے۔ 

پولیس کے مطابق مریدکے میں مقتولین کےخلاف بھی مقدمات درج تھے،پولیس نےموقع سےگولیوں کے40سےزائدخول بھی جمع کئے۔ 

عینی شاہدین کاکہناتھاکہ فائرنگ کی آواز سن کر دکان پرگئے تو3افراد خون میں لت پت پڑے تھے جن میں سے ایک کی سانسیں چل رہی تھیں،صوبائی دارلحکومت میں گزشتہ چند ہی روز میں تہرے قتل کا یہ دوسرا واقعہ ہے،دیگر جرائم کیساتھ ساتھ قتل جیسےگھناؤنےجرم کی بڑھتی وارداتوں نے لاہورپولیس کی کارکردگی پربھی سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔

مزیدخبریں