ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حج درخواستوں کی وصولی کا سلسلہ شروع مکمل تفصیلات جانئے

حج درخواستوں کی وصولی کا سلسلہ شروع مکمل تفصیلات جانئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حسن علی)سرکاری حج سکیم کے تحت بینکوں نے حج درخواستوں کی وصولی کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حج وصولی کی درخواستوں کا عمل آج سے شروع ہوگیا ہے،حج درخواستیں 6 مارچ تک وصول کی جائیں گی،درخواست فارم 14بینکوں کی برانچز میں دستیاب ہوں گے، حج درخواستیں مکمل کرکے6مارچ تک جمع کرائی جا سکیں گی جبکہ درخواستوں کی قرعہ اندازی 8مارچ کو کی جائے گی، 8مارچ کو خوش نصیب افراد کےناموں کااعلان کیا جائے گا.

ذرائع کاکہنا تھاکہ اس بارحج اخراجات 4 لاکھ 36 ہزار975 روپے مقرر کیے گئے ہیں،حاجیوں کو قربانی کے لیے 19 ہزار 451 روپے الگ ادا کرنا ہوں گے،ایک لاکھ 84 ہزار 210 پاکستانی فریضہ حج ادا کریں گے جس میں سرکاری سکیم کے تحت ایک لاکھ 7ہزار526عازمین حجاز مقدس جائینگے اورپرائیویٹ سکیم کے ذریعے71ہزار684عازمین حجاز مقدس جائیں گے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer