رائل کینن کلب کے زیراہتمام ڈاگ شو

25 Feb, 2019 | 12:34 AM

Arslan Sheikh

( راؤدلشاد ) رائل کینن کلب آف پاکستان کے زیر اہتمام ڈاگ شو کا انعقاد کیا گیا، شو میں 197 سے زائد اقسام کے کتے مقابلے کیلئے رنگ میں اُترے، جیوری کے چار ملکی و غیر ملکی ججز نے کتوں کے مالکان کو اسناد دیں۔

جیلانی پارک میں رائل کینن کلب کے زیراہتمام جشن بہاراں کی مناسبت سے سجا ڈاگ شو، جس میں گن ڈوگ کلب آف پاکستان چیمپیئن شپ اور کیسپ کیٹیگریز میں 197 کتوں نے حصہ لیا، مقابلے کیلئے تین رنگز بنائے گئے، جہاں کیٹگری کی مناسبت ڈوگ لورز اپنے کتوں کو لاتے تو جیوری کے ممبرز واک کے ذریعے مقابلے کراتے رہے۔

جیوری کے پینل میں سربیا سے نتاسا ڈیویڈ ووک اور نینند ڈیوڈ ووک، برطانیہ سے فرینک کین جبکہ کرنل ریٹائرڈ کے ایم رائے شامل تھے۔ نتاسا ڈیوڈ ووک کہنا تھا کہ پہلی مرتبہ لاہور آئی ہوں اور جیوری میں شامل ہوکر خوش ہوں جبکہ یہاں ڈوگ لورز کی اتنی بڑی تعداد دیکھ بہت خوشی ہوئی ہے۔ ڈاگ لورز کا کہنا تھا کہ ایسے مقابلوں سے مثبت رجحان کو تقویت ملے گی۔

شو میں لیبراڈور، فی میل پپی، امریکن شیفرڈ، جرمن شیفرڈ، امریکن سٹیفرڈ، ویبر وون، فربو ووم، گورڈن ووم، لالو ووم، بیلجیئم شیفرڈ، کیفکاس، ٹرکش کنگال، لوٹی، گنزو ووم، روٹ ویلر سمیت درجنوں اقسام کے کتے شریک تھے۔

ڈوگ شو نے جہاں شہریوں کو تفریح کے مواقع فراہم کیے وہیں غیر ملکی جیوری ممبرز کے سامنے پاکستان کا بہتر تشخص بھی اجاگر ہوا۔

مزیدخبریں