خان سعدیہ: وریوں کو رنگ کی گئی ناقص اور مضر صحت پتی فراہم کرنے والی فیکٹری پکڑی گئی۔ ایم ایم عالم روڈ پر معروف بیکری معصوم اور یاسر بروسٹ چوبرجی کو بھی سیل کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق اے ڈی جی آپریشنز نے بتایا کہ مانگا منڈی کے قریب عطا فوڈز پروڈکشن میں جعلی پتی تیار کی جاتی تھی۔ 4 ہزار کلو سے زائد پتی، 2 پیکنگ مشینیں، تیار رنگ کے 5 ڈرم، بھاری مقدار میں چوکر، برادہ اور دیگر ملاوٹی اجزاء بھی برآمد کر لیے گئے ہیں۔ رنگ زدہ پتی تیار کر کے مختلف ناموں سے پیک کی جاتی تھی۔ جعلی پتی کو کینیا اور دیگر ممالک سے درآمد کردہ بتایا جاتا تھا۔
اے ڈی جی آپریشنز کا کہنا ہےکہ عوام سے گزارش ہے کہ ہمیشہ مستند جگہ سے اشیاء خریدیں۔ دوسری جانب ایم ایم عالم روڈ پر معروف بیکری معصوم کو بھی سیل کر دیا گیا۔ چوبرجی کے علاقہ میں معروف یاسر بروسٹ پوائنٹ کو بھی سیل کر دیا گیا۔
اے ڈی جی آپریشنز نے کہا کہ سیل ہونے کے بعد کام کرنے کی کوشش پر بروسٹ پوائنٹ کے خلاف مقدمہ بھی درج کرایا جا رہا ہے۔ دروغہ والا کا معروف ملک پوائنٹ بھی دوبارہ سیل کر دیا گیا۔ گزشتہ ہفتے سیل ہونے والے ملک پوائنٹ کو زبردستی کھولنے کی کوشش کی گئی تھی۔