قذافی بٹ:چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی زیر صدارت اہم اجلاس، پارٹی کو بیوروکریسی کے معاملے پر پنجاب اسمبلئ کے اندر اور باہر احتجاج کرنے کی ہدایت۔
تحریک انصاف کے سربراہ عمران خاب کی صدارت میں پنجاب کے اراکین اسمبلی اور پارٹی رہنماؤں کا اجلاس ہوا۔ عمران خان نے اجلاس کی صدارت ویڈیو لنک کے ذریعے کی۔ اجلاس میں عبدالعلیم خان ، شعیب صدیقی اور دیگر اہم رہنما شریک ہوئے۔ عمران خان کی پنجاب اسمبلی کے اندر اور باہر احتجاجی مظاہرے کی ہدایت کی۔
رکن اسمبلی شعیب صدیقی کا کہنا ہے کہ فیصل سبحان کی عدم بازیابی پر پنجاب اسمبلی میں احتجاج کیا جائے گا اور کل تک اگر سول سیکرٹریٹ کے تالے نہ کھلے کو ایم پی ایز تالے توڑیں گے ۔ شعیب صدیقی کا کہنا تھا کہ وزیر اعلی شہباز شریف سے میٹرو منصوبے میں نو سو ارب کی کرپشن کا حساب بھی مانگا جائے گا ۔