عمراسلم:چیف سیکرٹری پنجاب کیپٹن ر زاہد سعید نے احدچیمہ کی رہائش گاہ پر انکے اہلخانہ سے خفیہ ملاقات کی، وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف کا اہم پیغام بھی پہنچایا۔
آشیانہ اقبال سکینڈل میں نیب کی جانب سےگرفتار ڈی ایم جی کے آفیسر احدچیمہ کی رہائش گاہ پر چیف سیکرٹری پنجاب بغیر پروٹو کول پہنچے، ذرائع کےمطابق چیف سیکرٹری نے احدچیمہ کی اہلیہ صائمہ احد اور دیگر اہلخانہ سے خفیہ میٹنگ میں کیس کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا، اس ملاقات میں چیف سیکرٹری نے گرفتار احد چیمہ کے اہلخانہ کو وزیراعلیٰ پنجاب کا خصوصی پیغام بھی پہنچایا۔
چیف سیکرٹری پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ زاہد سعید ایک گھنٹہ تک جی اوآر میں احد چیمہ کی رہائش گاہ پرموجود رہے اور ان کے اہلخانہ سے ملاقات کے دوران نیب کی جانب سے گرفتاری کےحوالے سے کیس پر گفتگو بھی کی، ذرائع کے مطابق احد چیمہ کی فیملی کو چیف سیکرٹری نے یقین دہانی کروائی کہ ان کی ملاقات بھی جلد کروائی جائے گی۔