پریس کلب:لیگی یوتھ ونگ لاہور کا سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے کے خلاف احتجاج

25 Feb, 2018 | 05:44 PM

عطاءسبحانی
Read more!

ذیشان صفدر:یوتھ ونگ لاہور ڈویژن کی جانب سے پریس کلب لاہور کے باہر سابق وزیر اعظم نواز شریف کے حق میں احتجاج کیا گیا۔لیگی کارکنان نواز شریف کے حق میں نعرے لگاتے رہے۔

لیگی یوتھ ونگ لاہور ڈویژن کے زیر اہتمام پریس کلب کے باہر احتجاج کیا گیا،جس میں مظاہرین نے سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے کے خلاف احتجاج کیا۔ لیگی کارکنان نواز شریف کے حق میں نعرے لگاتے رہے۔ اس موقع پر احتجاج کرنے والوں کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کی جانب سے نواز شریف کو نون لیگ کی صدارت کے لیے نااہلی کے فیصلے کو قبول نہیں کرتے۔

پریزنٹ یوتھ ونگ لاہور ڈویژن حافظ محمد جمیل جرال۔ جنرل سیکٹری یوتھ ونگ لاہور ڈویژن میاں احسن جاوید،چیف آرگنائزر یوتھ ونگ لاہور ڈویژن چوہدری عشرت بلر کی قیادت میں نواز شریف سے یکجہتی کا اظہار کرتے رہے اور نعرے بازی کرتے رہے ۔

مزیدخبریں