موجودہ حکومت کی خارجہ پالیسی ناکام ہو چکی ہے: حنا ربانی کھر

25 Feb, 2018 | 04:52 PM

رانا جبران
Read more!

وردہ ریاض: الحمرا مال روڈ پر سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے میڈیا سے گفتگو کی، پاکستان اور افغانستان کے تعلقات پر بات کی۔

 سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر کا کہنا تھا کہ ہر چیز کا ذمہ دار پاکستان کو ٹھرا دیا جاتا ہےکیا امریکہ میں معاشی بدحالی کا ذمہ دار بھی پاکستان ہے؟ کیاپاکستان امریکا میں دہشتگردی کروا رہا ہے ایسا کچھ نہیں ہے۔ پاکستان نے ایک ہزار سے زائد چیک پوسٹیں بنائی ہیں۔

لیکن افغانستان میں چیک پوسٹیں کیوں نہیں موجودہ؟ حکومت نے اشرف غنی کی پیشکش کو ٹھکرادیا اگر اشرف غنی کے ساتھ تعلقات اچھے ہوجاتے تو امریکہ کے ساتھ بھی اچھے ہوجاتے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کی خارجہ پالیسی ناکام ہو چکی ہے۔

مزیدخبریں