ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

احد چیمہ کی وجہ سے قومی خزانے کو 455 ملین کا نقصان ہوا: نیب کا اعلامیہ

احد چیمہ کی وجہ سے قومی خزانے کو 455 ملین کا نقصان ہوا: نیب کا اعلامیہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) نیب نے پنجاب حکومت کے الزامات بے بنیاد قرار دے دیئے، نیب اعلامیے کے مطابق احد چیمہ کی وجہ سے قومی خزانے کو 455 ملین کا نقصان ہوا، آشیانہ اقبال میں تاخیر کی وجہ سے لاگت کئی ملین بڑھ گئی، آشیانہ ہائوسنگ سکیم سکینڈل میں احد چیمہ، ان کے بھائی سعید چیمہ، بہن سعدیہ منصوراور کزن کا نام بھی شامل ہے۔

تفصیلات کے مطابق  نیب لاہور کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ احد چیمہ کی وجہ سے حکومت کو تقریباً 455 ملین کے لیکوڈیشن نقصانات کا سامنا ہے جبکہ آشیانہ اقبال میں تاخیر کی وجہ سے لاگت کا تخمینہ بھی کئی ملین بڑھ چکا ہےْ۔آشیانہ ہاؤسنگ سکیم کی 20 کنال اراضی احد چیمہ نے لاہور کینٹ میں حاصل کی جو ان کے بھائی احمد سعید چیمہ، بہن سعدیہ منصور اور کزن کے نام پر ہے۔

ترجمان نیب کا کہنا ہے کہ ایل ڈی اے کے سابق ڈائریکٹر جنرل احد چیمہ نے 2015 میں بسمہ اللہ انجینئرنگ کو ٹھیکہ دیا اور یہ کمپنی چوتھے درجے کی کمپنی تھی جو 15 کروڑ تک کے کام کے لئے اہل تھی۔

ترجمان کے مطابق بسمہ اللہ انجینئرنگ کے پاس نوے فیصد شیئر تھے جبکہ سپارکو اور چائنہ فرسٹ میٹالوجیکل گروپ کے پاس صرف دس فیصد شیئرتھے اور تینوں کمپنیوں کے جوائنٹ وینچر کو 24 مارچ 2015 کو کام کا ٹھیکہ دیا گیا۔

نیب ترجمان کا کہنا ہے کہ آشیانہ اقبال ہاؤسنگ سکیم میں 61 ہزار شہریوں نے درخواستیں جمع کرائیں، شہریوں نے الاٹمنٹ کے لئے تقریباً 6 کروڑ روپے پراسسنگ فیس بھی جمع کرائی۔