(زین مدنی) معروف فوک گلوکار عارف لوہار کا نیا گانا "میلہ "ریلیز کر دیا گیا، گانے کی ویڈیو میں عارف لوہار منفرد انداز میں نظرآئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان میوزک انڈسٹری کے نامور فوک گلوکار عارف لوہار کا نیا گانا ریلیز کر دیا گیا۔ گانا میلہ کی شاعری رومی نے لکھی ہے۔گانے کی کمپوزیشن پرنس گھمن نے ترتیب دی ہے اور عارف لوہار نے گانے کو بڑی خوبصورتی سے گایا ہے۔
عارف لوہار کا ہر نیا آنے والا گانا شائقین میں مقبول ہوا ہے اور یہ گانا بھی شائقین پسند کریں گے۔