ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیرسٹر گوہر سمیت ساری پی ٹی آئی بانی کیلئے این آر او مانگنے والے امریکی ہِٹ مین کی شکر گزار

بیرسٹر گوہر سمیت ساری پی ٹی آئی بانی کیلئے این آر او مانگنے والے امریکی ہِٹ مین کی شکر گزار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک :  پی ٹی آئی نے  ڈونلڈ ٹرمپ کے نامزد خصوصی نمائندہ رچرڈ گرینل کے پاکستان سے عمران خان کے لئے این آر او مانگنے کو درست قرار دے دیا اور اس کے پاکستان کے متعلق دھمکی آمیز  بیانات کا خیر مقدم کیا ہے۔ تاہم پی ٹی آئی کےچیئرمین بیرسٹر گوہر نے گرینئیل کی مذمت کرنے کی بجائے اس کا شکریہ ادا  کرتے ہوئے کہا کہ ہم بانی کی رہائی کے لئے امریکہ  کی مدد کے خواہش مند نہیں

بیرسٹر گوہر نے ایک نیوز چینل کے سوال کے جواب میں کہا، بانی  کی رہائی پاکستان کے آئین اور قانون کے مطابق  پاکستانی عوام کی شراکت سے اور عدالتوں کے ذریعے ہوگی، تحریک انصاف کسی بھی ملک بشمول امریکا کی مدد کی خواہش مند نہیں۔ پی ٹی آئی کسی ملک سے نہ درخواست کرے گی نہ توقع رکھتی ہے، ہم ان تمام افراد کو شکریہ کرتے ہیں جو بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے کوشاں ہیں، ان بیانات سے ہٹ کر بھی جو بھی بانی کی رہائی کی کوشش کر رہا ہے اس کا شکریہ ادا کرتے ہیں لیکن جہاں تک بانی کی رہائی کا تعلق ہے یہ پاکستان کے آئین و قانون کے مطابق ہوگی۔

 پی ٹی آئی کے سیکرٹری اطلاعات  شیخ وقاص اکرم نے بھی عمران خان کے لئے این آر او مانگنے والے امریکی رچرڈ گرینئیل کا شکریہ ادا کیا اور  کہا کہ اگر انسانی حقوق پر کوئی بیان دیتا ہے تو اسے خوش مدید کہتے ہیں۔  وقاص اکرم نے بھی بیرسٹر گوہر کی طرح رچرڈ گرینئیل کا شکریہ بھی ادا کیا اور یہ بھی کہہ دیا کہ ہم تو امریکی مداخلت نہیں چاہتے۔ ہم بیان پر شکر گزار ہیں لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ مداخلت چاہتے ہیں۔رچرڈ گرینل کے پاکستان کے خلاف دھمکی آمیز بیان کا  نو مئی کے حملوں کے مقدمات میں زیر حراست رہنے والی سابق وزیر زرتاج گل سمیت  پی ٹی آئی کے متعدد لیڈروں نے بھی خیر مقدم کیا اور عالیہ حمزہ نے تو یہ بھی کہا  کہ ہم انتظار کر رہے ہیں آپ "قیدی نمبر 804 کا نعرہ لگائیں۔"

نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نامزd  ایلچی رچرڈ گرینل نے اپنے  متنازعہ انٹرویو  میں  کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے نامزد وزیرخارجہ مارکو روبیو نے پاکستان کے میزائل پروگرام پر بات کرنے کی تیاری کی ہوئی ہے۔ایک جگہ  انٹرویو دیتے ہوئے رچرڈ گرینل نے کہا کہ ایٹمی صلاحیت کے حامل ملکوں سے مختلف انداز میں ڈیل کیا جاتا ہے۔ پاکستان کے داخلی معاملہ میں ٹانگ گھسیڑتے ہوئےرچرڈگرینل نے کہا کہ  سابق وزیراعظم  عمران خان کو رہا کیا جائے ان پر ویسے ہی الزامات ہیں جیسے ٹرمپ پر تھے، اصل بات یہی ہے کہ پاکستان کے سابق وزیراعظم کو رہا کیا جائے۔