ریتیک روشن کی گرل فرینڈ اور بیٹوں کے ہمراہ 'کرسمس پاجامہ پارٹی' نے توجہ کھینچ لی

25 Dec, 2024 | 09:42 PM

 ویب ڈیسک : بالی وڈ اداکارریتیک روشن کی گرل فرینڈ اور بیٹوں کے ہمراہ ' کرسمس پاجامہ پارٹی' نے متوجہ کرلیا
بالی وڈ کی دلکش اداکارہ بپاشا باسو کے بعد بی ٹاؤن کے چاکلیٹی ہیرو ریتیک روشن کی فیملی اور گرل فرینڈ صبا آزاد کے ہمراہ کرسمس سیلیبریشنز مداحوں کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی۔ سال 2024 کے اختتامی ایام میں مختلف تہواروں سے لطف انداز ہوتے ہوئے بالی وڈ ستاروں کی سلیبریشن لسٹ میں کرسمس کے تہوار کے ساتھ ایک اور دلکش تہوار کا اضافہ ہوگیا ہے۔ 

حال ہی میں اداکار ریتیک روشن کی کزن پشمینہ روشن کی جانب سے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کا رخ کرتے ہوئے ریتیک روشن کی کرسمس سلیبریشنز کی چند تصاویر مداحوں سے شیئر کی گئیں۔ 

انسٹاگرام پوسٹ میں اداکار ریتیک روشن کو گرل فرینڈ صبا آزاد اور  بیٹوں ریان روشن اور ردھان روشن سمیت خاندان کے دیگر افرادکے ہمراہ ' کرسمس پاجامہ پارٹی' مناتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔پشمینہ روشن کی جانب سے جاری کی گئی تصاویر میں اداکار ریتیک روشن  کو اپنی گرل فرینڈ صبا آزاد کے کندھے کے گرد بازو  حائل کھڑے دیکھا جاسکتا ہے۔

اپنی کرسمس پاجامہ پارٹی کو منانے کیلئے اداکار ریتیک روشن نے سرخ اور کالے رنگ کے چیک والے نائٹ سوٹ کا انتخاب کیا۔ جبکہ اس موقع پر ان کی گرل فرینڈ صبا بھی لال رنگ کے ہارٹ ایموٹیکون والے پاجامہ سیٹ میں سینٹا کیپ لگائے کیمرہ کے سامنے مسکراتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔

مزیدخبریں