سٹی 42: بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح اورمسلم لیگ ن کے سربراہ میاں محمد نواز شریف کی سالگرہ کے کیک کاٹے گئے ۔ شہریوں نے ملک و قوم کے لیے بھی دعائیں کیں
طلحہ اشرف: آج دو قائدین کی سالگرہ ہے ؛ عظمی بخاری
الحمرا ہال میں قائد اعظم ڈے کی مناسبت سے خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔
تقریب میں صوبائی وزیر عظمیٰ بخاری،چیئرمین الحمرا ہال سید توقیر حیدر کاظمی ،وزیر تعلیم رانا سکندرحیات ،ایم پی اے حنا پرویز ملک شریک ہوئے ۔
قائد اعظم محمد علی جناح کی زندگی پر ڈاکومنٹری دکھائی گئی ۔
صوبائی وزیر عظمیٰ بخاری نے کہا قائد اعظم ہمارے رول ماڈل ہیں،قائد اعظم کے لیے صرف ایک دن منانا ضروری نہیں اس لیے کوشش کر رہے کہ کلچر کی وزیر ہونے کے ناتے میری کوشش ہے کلچر ریوائو کروں ، آج دو قائدین کی سالگرہ ہے ۔ قائد اعظم اور نواز شریف کی سالگرہ ہے ۔ 76 سال کے ہو گئے ہیں مگر ہم سے زیادہ چست ہیں،اسی طرح وزیر اعلیٰ مریم نواز بھی ہیں،پاکستان کا ایک خوبصورت پر امن چہرہ دکھائی دے گا
قائداعظم محمد علی جناحؒ اور نوازشریف کی سالگرہ ؛ کیک کاٹا گیا
توقیر اکرم : قائداعظم محمد علی جناحؒ اور سربراہ ن لیگ نوازشریف کی سالگرہ پر ڈیرہ راؤ شہاب الدین فیز 8 میں تقریب کا اہتمام کیا گیا جہاں سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا
تقریب میں راؤعبدالرحمان، چوہدری عبدالغفور،چوہدری محمد جمیل،رانا رمضان،رانا اعجاز،محمد رفیق ،ملک رمضان،حاجی محمد حسین بھی شریک ہوئے
محمد مختیار،محمد سیف ،سہیل احمد،سیف اللہ،ثناء اللہ سمیت لیگی کارکنان شریک ہوئے ۔
راو شہاب الدین کا کہنا تھا کہ میرے لیڈر کی قیادت میں ملک ترقی کر رہا ہے۔قائد اعظم محمد علی جناح ہمارے لیے بہترین مثال ہیں۔مسلم لیگ ن ہمشہ سے غریب عوام کے ساتھ ہے۔
افشاں رضوان : قائد اعظم ڈے پرکیک کٹنگ تقریب
شعیب صدیقی نے قائداعظم محمد علی جناح کی سالگرہ کا کیک کاٹا
قائداعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش پر استحکام پاکستان کے زیراہتمام تقریب ہوئی ۔ آئی پی پی کے دفتر میں قائد اعظم ڈے پرکیک کٹنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا
تقریب میں ایم پی اے شعیب صدیقی،صدر لاہور ملک زمان نصیب،عدنان مقصود، عرفان ، چوہدری خالد،نعمان چوہدری، رانا جاوید اقبال،میاں خادم،سید عبداللہ ،مہر اکرم، زاہد خان، حافظ عابد،رانا جابر ن،سید حسن شاہ ،اکرم کریم، اسد عباس سمیت آئی پی پی کارکنان کی کثیرتعداد شریک ہوئی ۔
تقریب میں شعیب صدیقی نے قائداعظم محمد علی جناح کی سالگرہ کا کیک کاٹا
ابو بکر ارشاد : وائس چیئرمین واسا نے قائداعظم محمد علی جناح اور میاں نواز شریف کی سالگرہ کا کیک کاٹا
وائس چیئرمین واسا چوہدری شہباز احمد کے زیراہتمام چائینہ سکیم میں تقریب ہوئی ۔ تقریب میں قائداعظم محمد علی جناح اور میاں نواز شریف کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا،لیگی رہنما نوید بٹ ، ندیم بٹ، شیخ ہمایوں، دانیال بٹ،آمش بٹ، شہریار بٹ،شیخ رضوان، رانا سلیم، سعید سندھو،میاں عمران، ڈاکٹر ندیم اور محمد صدیق نے شرکت کی
تقریب کے اختتام پر ملکی ترقی اور سلامتی کے لیے خصوصی دعا کروائی گئی
شہزاد خان : قائداعظم کی سالگرہ؛پاکستان کسان لیبر پارٹی نے کیک کاٹا
قائداعظم محمد علی جناح کی سالگرہ پرپاکستان کسان لیبر پارٹی کے زیراہتمام تقریب ہوئی ۔ سردار مبشر مجید ڈوگر ایڈووکیٹ نےکارکنان اور کسان رہنماؤں کیساتھ کیک کاٹا
ٹھوکر نیاز بیگ آفس میں منعقدہ تقریب میں قائداعظم کو خراج عقیدت پیش کیا گیا
چیئرمین پاکستان کسان لیبر پارٹی مبشر مجید ڈوگر ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ بانی پاکستان کی بدولت ہمیں پیارا پاکستان ملا،خدارا تمام سیاسی جماعتیں اپنی آنا کو چھوڑ کر ملکی سلامتی کیلئے متحد ہوجایئں،قائداعظم کی زندگی ہم سب کیلئے مشعل راہ ہے،پاکستان کی قدر کریں،دنیا میں پاکستان جیسا خوبصورت ملک نہیں ہے
ابو بکر ارشاد :ممبر صوبائی اسمبلی غزالی سلیم بٹ کاقائداعظم محمد علی جناح اورنواز شریف کی سالگرہ کی تقریب کا اہتمام
قائداعظم محمد علی جناح اور میاں نواز شریف کی سالگرہ کی تقریب کا اہتمام ممبر صوبائی اسمبلی غزالی سلیم بٹ نے شادباغ میں کیا لیگی رہنما نوید بٹ ، محمد حسن، منصور بٹ، کامل بٹ، ندیم بٹ،محمد وسیم، حاجی محمد علی، حافظ اللہ رکھا، مشتاق مغل سمیت لیگی کارکنان شریک ہوئے ۔ تقریب کے اختتام پر ملکی ترقی اور سلامتی کے لیے خصوصی دعا کروائی گئی
آدیہ ناز : پاکستان جاگو تحریک خواتین نے یوم ولادت قائداعظم منایا
یوم ولادت قائداعظم محمد علی جناح کے سلسلے میں تقریب کا انعقاد پاکستان جاگو تحریک خواتین کے زیر انتظام ہوا۔ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد شریک ہوئے ْصدر شعبہ خواتین جاگو پاکستان تحریک پروفیسر ڈاکٹر راشدہ قریشی،تقریب میں سابق چیئرپرسن پنجاب وومن پروٹیکشن اتھارٹی فاطمہ چودھری۔پروفیسر عابدہ تنویر، پروفیسر عصمت جبیں، مسز ناصرہ خان، مس سعدیہ قریشی،شاہین مختار، فرزانہ فاروق سمیت دیگر خواتین بھی تقریب میں شریک ہوئے ۔ پاکستان جاگو تحریک کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر امجد خان کی تقریب میں شرکت لائے ۔
ابو بکر ارشاد : قائد اعظم نوازشریف کی سالگرہ، یوسی چیئرمین ندیم نے کیک کاٹا
بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح اور صدر ن لیگ نوازشریف کی سالگرہ کی تقریب کا انعقادسابق یوسی چیئرمین 25 چودھری ندیم سرور کی جانب سے کیا گیا،تقریب میں مہر کاشف، ملک عباس، ملک بشارت، محمد وارث، عامر شہزاد ،ملک رزاق ،قاری فلک شیر، چودھری آصف بشیر، محمد یوسف، چودھری وسیم ،عماد ندیم، فیضان وسیم، چوہدری اور اُسامہ صفدر شریک ہوئے ۔تقریب کے اختتام پر ملکی ترقی و سلامتی کیلئے خصوصی دعا بھی کرائی گئی
ارباز خان : نواز شریف لوورز گروپ کا سالگرہ کا اہتمام
ٹاؤن شپ نواز شریف لوورز گروپ کے زیر اہتمام نواز شریف کی سالگرہ کی تقریب ہوئی ۔ تقریب کا اہتمام چیئرپرسن نواز شریف لوورز گروپ عظمیٰ عامر بٹ نے کیا
سینئر لیگی رہنما ساجدہ تارڑ، رابعہ افضل، منور حسین نقوی ، شیخ عاطف ذوالفقار،اطہر امین، رضوان صدیقی، راوجمیل، عدیم اجمل،محمد افتخار، چودھری مشتاق ، شہباز بٹ، عدالستار منہاس،شکیل بھٹی، اشرف گجر، واجد چوہدری، مرزا آصف، نے شرکت کی ۔ تقریب کے دوران نواز شریف زندہ بادکے نعرے بھی لگائے گئے
تقریب میں قائد اعظم کی قربانیوں پر بھی روشنی ڈالی گئی،ملکی خوشحالی کیلئے خصوصی دعا کی گئی ۔
راؤ دلشاد :سیف الملوک کھوکھر نےقائد اعظم نواز شریف کی سالگرہ کا کیک کاٹا
قائداعظم محمد علی جناحؒ اور سربراہ ن لیگ نوازشریف کی سالگرہ کی تقریب کا اہتمام صدر مسلم لیگ ن لاہور ملک سیف الملوک کھوکھر کی جانب کیا گیا
لیگی کارکنوں کے ہمراہ قائد اعظم محمد علی جناح اور نواز شریف کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا،تقریب میں قائد اعظم محمد علی جناح کی سیاسی بصیرت کو خراج تحسین پیش کیا،ملک سیف الملوک کھوکھر اور کارکنوں نے نواز شریف کی درازی عمر کیلئے دعا کی گئی۔
تقریب میں سابق ایم این اے وحید عالم خان ،میاں محمد طارق ، حاجی اللہ رکھا ،مہر اشتیاق احمد ،مردان علی زیدی ،جہانگیر خان ،صابر نمبردار، سنی پرنس،سید حشمت شاہ، شاہد چندہ، شہزاد خان، تارا بٹ،رائے لیاقت،مہر شہزاد تاج،چودھری عبدالغفور، چودھری تنویر نثار گجر، گوگا راجپوت، شہزاد انور ،رفیع صدیقی، میاں اعظم گھرکی ،ملک علیم مجید اعوان، ملک بلال ذوالفقار کھوکھر،زریں خان، تنویر ضاءبٹ، دلشاد شاہ، بلال بٹ، چودھری واحد احمد و دیگر شریک ہوئے ۔
ایم پی اے رخسانہ کوثر، سابق ایم پی اے ڈاکٹر فرزانہ نذیر صدر کلچر ونگ پنجاب ،مسز نسرین اخترملک، نگہت شیخ، فرزانہ بٹ، طاہرہ بٹ، باجی تنویر کوثر و دیگر بھی کی شریک ہوئے