ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

  رئیل ہیرو رونالڈو کی کرسمس پر فیملی کو خوش کرنے کی دلچسپ کوشش جو وائرل ہو گئی

Cristiano Ronaldo taking ICE BATH , Ice Bath, City42, Christmas holidays thrill , city42, Family and togetherness
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  ایسا نہیں ہے کہ ہیرو کو سردی بالکل نہیں لگتی البتہ رئیل ہیرو  اپنے پیاروں کو خوشی دینے کے لئے کچھ بھی کر گزرتا ہے۔

 رئیل ہیرو کو اپنے پیاروں کو خوش کرنے کا مرحلہ درپیش ہو  رئیل ھہیرو مائنس 2 ڈگری سیلسئیس پانی میں بھی سہولت سے نہا لیتا ہے، اس لئے نہیں کہ اسے سردی کم لگتی ہے بلکہ اس لئے کہ اس کا کم عمر بچہ اسے دیکھ کر کچھ دلیر ہو جائے اور فیملی کو کرسمس کے روز کچھ مزید خوشی کے لمحے مل جائیں۔ یہ خوبصورت کام فٹ بال کے لاکھوں  پرستاروں کے ہیرو کرسٹیانو رونالڈو نے بڑی سہولت کے ساتھ کر کے  دکھایا کیونکہ اس کے  کم عمر بیٹے کو ٹھنڈ کچھ زیادہ لگ رہی تھی اور وہ  بیٹے کے لئے کچھ نڈر ہونے کی مثال بننا چاہتا تھا۔

کرسٹیانو رونالڈو اس مرتبہ کرسمس گزارنے کے لئے اپنی فیملی کے ساتھ فن لینڈ گئے، آج کرسمس کی صبح وہ جہاں ٹھہرے ہوئے ہیں وہاں ایک خوبصورت جھیل ہے لیکن منفی 20 ڈگری سیلسئیس ٹمپریچر مین برف کی جمی ہوئی جھیل۔ اسی جھیل سے کچھ پانی کرسٹیانو کی اقامت گاہ سے متصل چھوٹے سے پول میں نہانے کے لئے موجود ہے جس کا ٹمپریچر مائنس 2 ڈگری سینٹی گریڈ ہے، سردی تو ہے، لیکن ہیرو کو کچھ  سنسنی پیدا کرنے والا کرنا ہے کیونکہ یہ کرسمس کی صبح ہے اور وہ فیملی کو کچھ فن دینے کے لئے سنجیدہ ہے، تو رونالڈو نے یہ کیا کہ 14 سالہ بیٹے رونالڈو جونئیر کو برفیلے پانی میں نہانے کا چیلنج دے دیا، اس چیلنج کو پروا کرنے کے لئے ٹھٹھرتا ہو پول میں اترا اور مزے سے منفی دو ڈگری ٹھنڈے پانی میں نہا  لیا، بعد مین کچھ دیر کپکپان بھی پڑا گیا تو کیا ہوا، بچہ تو راضی ہو گیا۔ 

بعد میں اپنی کپ کپی دور کرنے کے بعد کرسٹیانو رونالڈو نے چھوٹے رونالڈو کے ساتھ اپنے چیلنج یعنی یخ پانی میں نہانے کی، اپنی بیگم کی بنائی ہوئی ویڈیو انسٹا گرام پر بھی شئیر کر دی۔ رونالدو کی اس تھرِلنگ شارٹ ویڈیو نے یقیناً بہت سے فینز کوبھی کرسمس کی صبح ایک خوبصورت سرپرائز اور کچھ اضافی خوشی دے دی ہو گی۔

کیونکہ انسٹا گرام پر پوسٹ ہونے کے بعد سے یہ ویڈیو کلِپ وائرل ہے اور اس پر  دلچسپ تبصروں کے انبار لگ چکے ہیں، دنیا کے سینکڑوں میڈیا آؤٹ لیٹ کرسٹیانو کی اپنی فیملی کو پلیز کرنے کے لئے اس ایڈونچرس حرکت کی سٹوری شائع کر چکے ہیں۔

 کرسٹیانو کی بیگم کی بنائی ہوئی اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پول کے باہر رونالڈو کے 14 سالہ بیٹے کرسٹیانو رونالڈو جونیئر بھی موجود ہیں اور  ڈیڈ کو ٹھنڈے پانی میں ٹھٹھرتے دیکھ کر  مسکرا رہا ہے۔

کرسٹیانو نے اپنے  یوٹیوب چینل پر ایک وی لاگ میں کرسمس کے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ  کرسمس بہت اہم وقت ہوتا  ہے کیوں کہ ہم  یہ وقت  (اپنے  پیاروں کے) ساتھ گزارتے ہیں۔

اگر آپ کو کرسٹیانو رونالڈو پسند ہے تو یقیناً آپ کو انسٹا گرام پر موجود اس کی ویڈیو بھی پسند آئی ہو گی۔