اسرار خان :اچھرہ میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا جبکہ 2 خواتین سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے
پولیس کے مطابق محمد علی روڈ کے رہائشی 40 سالہ عدنان نے فائرنگ کی،فائرنگ سے عدنان کی بیوی کنول، فضہ اور برادر نسبتی شہزاد زخمی ہوئے،واقعہ کے بعد ملزم عدنان نے خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی،
پولیس کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزم عدنان کے اپنی سالی فضہ سے ناجائز تعلقات تھے، تعلقات کا علم ہونے پر عدنان کی بیوی اپنے میکے آ گئی تھی،ملزم اپنی بیوی اور سالی کو ساتھ لے جانے پر بضد تھا، سسرالیوں کی جانب سے مزاحمت پر عدنان نے فائرنگ کی،تینوں زخمیوں کو طبی امداد کیلئے سروسز ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں، ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ نے بھی جائے وقوعہ کا دورہ کیا