مریم نواز کی مسیحی برادری کی خوشیوں میں شرکت کے لئے چرچ ہاؤس آف پرئیر  آمد

25 Dec, 2024 | 03:34 PM

دلشاد راؤ: وزیر اعلیٰ پنجاب کی مسیحی برادری کی خوشیوں میں شرکت کے لئے چرچ ہاؤس آف پرئیر آمد،وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے مسیحی برادری کے لئے 10 ہزار روپے فی کس ،کرسمس کیک کا تحفہ دیا۔
  تفصیلات کے مطابق تقریب میں وزیر اعلیٰ نے سب کے ساتھ مل کر  کرسمس کیک بھی کاٹا اور مریم نواز شریف نے مسیحی خاتون کو خود کیک کھلایا، اُنہوں نے کرسمس گرانٹ کے 15،15 ہزار کے چیک بھی تقسیم کئے،مریم نواز لاہور کے سب سے بڑے چرچ کا دورہ کرنے والی پہلی وزیر اعلیٰ ہیں۔
چرچ ہاؤس آف پرئیر پہنچنے پر وزیر اعلی مریم نواز شریف کا پرجوش استقبال کیا گیا،رنگا رنگ لباس میں ملبوس ننھی بچیوں نے دعائیہ گیت پیش کیا،وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ننھی بچیوں کو پاس بلا کر پیار کیا،مسیحی سپیشل بچی کو بھی پاس بلایا اور اظہار شفقت کیا۔
تقریب میں بشپ عرفان جمیل نے دعائیہ کلمات ادا کئے،پاسٹر سالک جان برکت نے کرسمس کا پیغام پیش کیا۔تقریب میں کرسمس کا پنجابی دعائیہ گیت بھی پیش کیا گیا
وزیر اقلیتی امور سردار رمیش سنگھ اروڑہ نے بھی تقریب سے خطاب کیا۔

مزیدخبریں