عادیہ ناز: کالج روڈ سے متصل خاکی شاہ روڈ تباہی کے دہانے پر پہنچ گیا، شہریوں کو مشکلات سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق شیراز ٹاؤن کو جانے والی مرکزی سڑک پر جابجا گڑھے راہگیروں کیلئے مشکلات کا باعث بننے لگے،سڑک پر پڑے نوکیلے پتھر گاڑیوں کے گزرنے میں مسائل پیدا کرنے لگے،سڑک کی تعمیر کیلئے ڈالا گیا ملبہ جوں کا توں چھوڑ دیا گیا۔
رہائشی کہتے ہیں کہ انتظامیہ صورتحال سے آگاہی کے باوجود کام کرنے کو تیار نہیں،کئی بار حادثات رونما ہوچکے ، گہری چوٹیں بھی آتی ہیں۔