(اویس کیانی)وزیراعظم کی ہدایت پر پاراچنار میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں ،کابینہ ڈویژن کا ہیلی کاپٹر پارا چنار میں ادویات کی فراہمی اور امدادی سرگرمیوں کیلیےمختص کر دیا گیا۔
این ڈی ایم اےپارا چنار میں ایمرجنسی طبی ضروریات پورا کرنے کیلیےریلیف آپریشن کررہا ہے،وزیراعظم کی ہدایت پر 500 کلو ادویات لے کر پہلا ہیلی کاپٹر پارا چنار پہنچا،پارا چنار سے واپسی پر ہیلی کاپٹر پر 4 مریضوں کو علاج کیلئےاسلام آباد لایا گیا۔