ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قزاقستان میں مسافر طیارہ گر کر تباہ ،72 افراد سوار تھے

قزاقستان میں مسافر طیارہ گر کر تباہ ،72 افراد سوار تھے
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) قزاقستان کے علاقے اکتاؤ کے قریب ایک مسافر طیارہ گر کر تباہ ہو گیا جس میں کئی افراد کی ہلاکت کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

 روسی خبر رساں ایجنسیوں نے قزاقستان کی ایمرجنسی وزارت کے حوالے سے اطلاع دی ہے اور متعدد افراد کی ہلاکت کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ طیارے میں 72 افراد سوار تھے جن میں سے 6 افراد زندہ بچ گئے ہیں تاہم امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

 رپورٹ کے مطابق آذربائیجان ائیرلائنز کا یہ طیارہ باکو سے روس کے چیچنیا کے شہر گروزنی جا رہا تھا گروزنی میں دھند کی وجہ سے اس کا رُخ تبدیل کر دیا گیا۔

 میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ طیارے نے ہوائی اڈے پر کئی چکر لگائے۔

 آذربائیجان ایئر لائنز کی پرواز 8243 باکو سے گروزنی کی پرواز میں 72 افراد کو لے کر جا رہی تھی۔