اسحاق ڈار کی داتاؒ دربار آمد،سیکرٹری اوقاف نے استقبال کیا

25 Dec, 2024 | 01:16 PM

  شاہدسپرا:ڈپٹی وزیر اعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی داتاؒ دربار آمد, سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر طاہر رضابخاری نے ڈپٹی وزیر اعظم کا استقبال کیا.
 تفصیلات کے مطابق  ڈپٹی وزیراعظم نے مزار شریف پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی و دُعا کی، سیکرٹری اوقاف نے مزار شریف پر جاری ترقیاتی امور سے آ گاہ کیا،دربار میں خود کار چھتریوں کیلئے650 ملین کی منظوری پر زائرین نے اسحاق ڈار کاشکریہ ادا کیا۔
   اسحاق ڈار  نے دربار شریف کی تعمیر و ترقی کے کاموں کے معیار کو ہمہ وقت پیشِ نظر رکھنے کی ہدایت کی۔

مزیدخبریں