ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اولمپکس میڈلسٹ  کی انعامی رقم میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری

اولمپکس میڈلسٹ  کی انعامی رقم میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)پاکستان  سپورٹس بورڈ (پی ایس بی) نے میڈلسٹ کھلاڑیوں کیلئے انعامی رقم میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

  سمر ونٹر اور پیرا  اولمپکس گیمز کے گولڈ میڈلسٹ کو اب ایک کروڑ روپے انعام ملے گا،اولمپکس میں چاندی کا تمغہ جیتنے پر 75 لاکھ اور کانسی کے تمغے پر 50 لاکھ انعام ہوگا۔

 ایشین گیمز کے گولڈمیڈلسٹ کو 75 لاکھ، سلور میڈلسٹ کو 50 لاکھ، برانز میڈلسٹ کو 30 لاکھ ملا کریں گے۔

 کامن ویلیتھ گیمز میں سونےکا تمغہ جیتنے پر 50 لاکھ، چاندی کے تمغے پر 30 اور کانسی کے میڈل پر 20 لاکھ انعام ہوگا۔

  اسی طرح  سپیشل اولمپکس ورلڈ گیمز کیلئے 5 لاکھ، 3 لاکھ اور 2 لاکھ روپے انعام رکھا گیا ہے جبکہ بلائند ورلڈ گیمز اور ڈیف اولمپکس کے گولڈ میڈلسٹ کو 20 لاکھ، 10 لاکھ اور 5 لاکھ کی انعامی رقم سے نوازا جائے گا۔

 نیشنل گیمز اور قائد اعظم گیمزکے انفرادی گولڈ میڈل ونرز کو 10 لاکھ روپے ملیں گے، کیش ایوارڈ پالیسی کے تحت تمام  میڈلسٹس کو گولڈ کارڈ بھی جاری ہوگا جو اس کارڈ کے ذریعے پی ایس بی اور کوچنگ سینٹرز کی تمام سہولیات پاسکے گا۔

  پی ایس بی اور کوچنگ سینٹرز کے ہوسٹلز میں 20 دن کےمفت قیام کی سہولت بھی ہوگی۔ 

 ترجمان پی ایس بی کے مطابق انعامی رقم بڑھانے سمیت دوسری تمام  سہولیات کی منطوری 4 دسمبر کو پاکستان  سپورٹس بورڈ کے اجلاس میں دی گئی تھی۔