ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں لاہور دوسرے نمبر پر

آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں لاہور دوسرے نمبر پر
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

کومل اسلم:آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں لاہور دوسرے نمبر پر آ گیا۔

لاہور میں فضائی آلودگی کی مجموعی شرح 254 ریکارڈ کی گئی ہے۔ڈی ایچ اے میں فضائی آلودگی کی شرح  703، جوہر ٹاؤن   516امریکی قونصلیٹ 475، عسکری ٹین میں آلودگی کی شرح 369ریکارڈ کی گئی۔
شہر کا موجودہ درجہ حرارت 18 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کاکہنا ہے کہ  ہوامیں نمی کا تناسب 56 فیصد ہے جبکہ  شہر کا فضائی معیار مضر صحت ہے۔

ائیر کوالٹی انڈیکس کے مطابق  دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی پانچویں نمبر پر موجود ہے جبکہ  پاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں بھی  کراچی کا  پانچویں نمبر پر ہے، ہوا میں آلودہ ذرات کی مقدار 185 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کیا گیا ہے ۔