شہزاد خان ابدالی: دیگر اشیا کی طرح برائلر مرغی کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
برائلرمرغی کی قیمت میں 37روپے فی کلو اضافہ ہو گیا،گزشتہ 8روز میں برائلر مرغی کا گوشت 117روپے فی کلو مہنگا ہو چکا ہے جس کے بعد برائلر مرغی کے فی کلو گوشت کی قیمت 519روپے تک جا پہنچی۔
زندہ برائلر کا تھوک ریٹ 344،پرچون میں 358 روپے کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔
انڈوں کی قیمت 4 روپے بڑھ کر 328 روپے درجن ہو گئی۔